عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ سکیم جاری کردی گئی

Jan 26, 2024 | 18:50:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی پولنگ اسکیم جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسکیم اپنی ویب سائٹ پرجاری کی ہے۔

پولنگ اسکیم میں پولنگ اسٹیشنزکی تفصیلات اور رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کوبھی ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، پی ٹی آئی صدر نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا

قومی اسمبلی کے 266 حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری کی گئی ہے جس میں خیبرپختونخوا کے 45، اسلام آباد کے 3 قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں جبکہ پنجاب کے 141، سندھ کے 61  اور بلوچستان کے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کی اسکیم شامل ہے۔

مزیدخبریں