الیکشن میں ووٹ کا درست استعمال کرکے مستقبل خود تراشنا ہوگا، فضل الرحمٰن

Jan 26, 2024 | 19:02:PM

(24 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کا درست استعمال کرکے اپنا مستقبل خود تراشنا ہوگا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مظفرگڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنے 75 سال ہوگئے، یہ ملک لا الہ اللہ کے نام پر بنا، اس ملک میں ایک بھی کام شریعت کے مطابق نہیں، وطن عزیز کو قرآن و سنت کا نظام چاہیئے، اس ملک نے ایک سیکولر سٹیٹ کا روپ دھار لیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ ہمیں ریاست مدینہ کا بتاتا ہے، روز روز تجربے کرنے کا وقت نہیں رہا، اس دور میں آپ کے ہاتھ میں پرچی آئی ہے، پرچی پر کتاب کا نشان ہوگا، آج نشان کتاب ہے کل ملک کے اندر نظام بھی کتاب اللہ کا ہوگا، قرآن و سنت کا نام لیتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گوہر اعجاز کا پمز ہسپتال کا دورہ ، مفت ادویات ، کھانا فراہم کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اسی لئے تو 75 سال سے اس ملک کا یہ حال ہے، آئین تقاضا کرتا ہے کہ آئین قرآن و سنت کے مطابق بنے، آپ کے ووٹوں سے اسمبلیاں ان لوگوں سے بھر جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں دھاندلی کی گئی، دھاندلی کے نتیجے میں ناجائز حکمران اس ملک پر براجمان ہوا، اگر کوئی دھاندلی کرکے سمجھتا ہے کہ ہم جمیعت کی سیٹیں چھین لیں گے تو ہم بھی یہیں ہیں۔

مزیدخبریں