جمعیت علمائے پاکستان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد، حتمی اعلان دو روز میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ملک بھر میں انتخابی اتحاد ہوچکا ہے جس کا حتمی اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔
انہوں نے قصور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حلقہ این اے 131 قصور سے جے یو پی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری منظور کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اسی طرح پی پی 176 اور 177 سے صوبائی امیدواران بھی پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: انتخابات2024 ؛ الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم جاری کردی،قومی اسمبلی کے کتنے حلقے شامل ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے ساتھ حالیہ انتخابات میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہوچکا ہے اور ان کی جانب سے پنجاب میں جے یو پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔