پی ٹی آئی سینیٹر اور ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو چیئرمین پی پی کے حق میں دستبردار

Jan 26, 2024 | 21:10:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور این اے 194سے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیف اللہ ابڑو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرسیف اللہ ابڑو کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو کےحق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور  بلاول بھٹوزرداری کےحق میں پارٹی کی طرف سے دیےگئے ٹکٹ سےدستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق سیف اللہ ابڑو سینیٹ آف پاکستان میں پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے، پارٹی نے عام انتخابات2024 میں حصہ لینےکیلئے  پارٹی ٹکٹ سے نوازا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو پارٹی کو 3 دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعدوضوابط کےمطابق مزیدکارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں