بلاول بھٹو کا ایک بار پھر نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کیلئے (ن) لیگی امیدوار نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں، وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور جگہ مناظرہ کرلیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں صدارتی اور وزیراعظم کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں، ایسے مناظروں سے ووٹرز کو لیڈرز کے مستقبل کے منصوبوں کا پتا چلتا ہے، ووٹنگ کے عمل سے پہلے باخبر ووٹرز کیلئے یہ شفافیت بہت ضروری ہے۔
I invite the PM candidate of @pmln_org, @NawazSharifMNS, to engage in a debate with me anytime, anywhere before Feb 8. Globally, Presidential and Prime Ministerial candidates participate in televised debates, providing voters with crucial insights into their plans. This…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 26, 2024
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ملکی مسائل پر مناظرے کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا میدوار ہوں، (ن) لیگی امیدوار ٹی وی پر آکر کر مجھ سے بحث کریں۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ کارکن ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول بھٹو خارجی، معاشی اور معاشرتی سمیت مرضی کا عنوان منتخب کریں۔