(وقار گھمن) چنیوٹ سے عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ کو نامعلوم شخص نے پتھر دے ماراجس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نامعلوم شخص نے قیصر احمد شیخ کو کارنر میٹنگ کے دوران پتھر مارا جسکے بعد انہیں زخمی حالت میں اسلامیہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا، پی ٹی آئی سینیٹر اور ٹکٹ ہولڈر ، بلاول کے حق میں دستبردار
خیال رہے کہ قیصر احمد شیخ چنیوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 94 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔
ان کے ترجمان کے مطابق قیصر احمد شیخ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ وہ پتھر کسی چھت سے مارا گیا۔