چاہتے ہیں ساتھ چلیں لیکن مونس الہیٰ میں اَنا آچکی ہے: چودھری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ اڑھائی سال پہلے سے ہی چودھری پرویز الہیٰ فیملی کی خواہش تھی کہ مستقبل میں سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،ہم تو چاہتے ہیں کہ چودھری برادران کے سیاسی خاندان کو اکٹھا چلنا چاہیے لیکن بیرون ملک مقیم مونس الہی میں اَنا آچکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے اور مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی فیملی ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کا جھوٹا پراپیگنڈا نہ کرے، شجاعت حسین اور میں نے کبھی کسی کیلئے بھی کسی افسر کو انتقامی کارروائی کا نہیں بولا، ہم تو چاہتے ہیں کہ چودھری برادران کا سیاسی خاندان ساتھ چلے، ہماری ق لیگ میں 20 سے 25 بندوں کے ٹولے نے کارکنوں کو چودھری شجاعت حسین سے دور رکھا ہوا تھا، انہیں ٹی وی کی خبروں سے پتہ چلتا رہا کہ ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات
چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ اڑھائی سال پہلے پرویز الہیٰ فیملی کی خواہش تھی کہ سیاست اپنی اپنی کرنی ہے، جیل میں بند چودھری پرویزالہیٰ کی ماضی میں بھی مَیں خود الیکشن مہم چلاتا رہا، میری اور سالک حسین کی تو اب بھی یہی خواہش ہے کہ ہمارے خاندان کو اکٹھا چلنا چاہیےلیکن بیرون ملک بیٹھے مونس الہیٰ میں انا آ چکی ہے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ عوام میں جھوٹ اور ڈرامے کرنے کی ہماری عادت نہیں ہے، میرے خاندان کی سیاست چودھری ظہور الہیٰ نے شروع کی تھی، چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، انہوں نے کبھی اپنی جیب کا نہیں بلکہ عوامی مفاد کا سوچا، چودھری خاندان کا کبھی شیوہ نہیں رہا کہ ٹھیکداروں سے 25 فیصد کمیشن لے اور سچ تو یہ ہے کہ ماضی کے نمائندوں نے عوام کیلئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا۔