سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا

Jan 26, 2025 | 09:08:AM
 سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز) سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔

محمد آصف نے قومی سنوکر چیمپئن شپ میں147کا بریک کھیلا، آصف نے آج قومی چیمپئن شپ میں علی رضا کے خلاف 147کا بریک کھیلا۔

خیال رہےکہ  سنوکر میں147 کی بریک سب سے بڑی ہوتی ہے۔

 محمد آصف قومی  سنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کی بریک کھیلنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، مجموعی طور پر محمد آصف یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

2008 میں صالح محمد نے ایشین چیمپئن شپ میں 147 کی بریک کھیلی تھی۔

2021 کی قومی چیمپئن شپ میں محمد سجاد  نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ مارچ 2022 میں ہونے والی ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے 147کا بریک کھیلا تھا۔