گرین لینڈ معاملہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم ڈنمارک سےتلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )گرین لینڈ خریدنے کی بات پر ٹرمپ اور ڈنمارک کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر تلخ کلامی ہوگئی ، ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ امریکا کو بیچنے پر زور دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم ڈنمارک میٹے فریڈرکسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ امریکا کو بیچنے پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کال کے دوران امریکی صدر کا انداز جارحانہ تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے انکار پر سخت الفاظ استعمال کیے۔
امریکی صدر نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ٹارگیٹڈ ٹیرف سمیت مخصوص اقتصادی اقدامات کی دھمکیاں بھی دیں۔ ٹرمپ نے اس پر زور دیا کہ وہ گرین لینڈ کے حوالے سے اپنے موقف میں سنجیدہ ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا کے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل، اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل
ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام ٹرمپ کو پہلے ہی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے، گرین لینڈ پر قبضے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے دونوں ممالک کے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی گریند لینڈ پر نظریں پہلی مرتبہ صدارت میں آنے کے بعد سے ہی جمی ہوئی ہیں، وہ 56,000 افراد پر مشتمل جزیرے خریدنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جنوری کے آغاز میں دھمکی دی تھی کہ اگر ڈنمارک نے گرین لینڈ امریکہ کے حوالے نہ کیا تو اس کے خلاف ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔