دوسرا ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی ، 71 رنز پر4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانےوالے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹںگ لائن پھر لڑکھڑا گئی ، کپتان شان مسعود اور ہریرہ 2،2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،کامران غلام 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے , بابر اعظم 31 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کو جیت کےلئے 254 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے ۔
پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز پر آؤٹ ہو گی، مشکل وکٹ پر پاکستان کو جیت کےلئے 254 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے روز ویسٹ انڈین بیٹرز نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا، کریگ براتھو یت نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ،عامر جانگو 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔
مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔