دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر

Jan 26, 2025 | 10:41:AM
دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایسکلیٹر انسانیت کی سب سے مفید ایجادات میں سے ایک ہے جس سے لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے میں آسانی ہوتی ہے۔

عام طور پر ایسکلیٹر طویل فاصلے تک ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے چھوٹا ایسکلیٹر کہاں ہے؟

دنیا کا سب سے چھوٹا اسکلیٹر جاپان میں واقع ہے۔ یہ کاواساکی میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے نیچے واقع میں ہے ، اس ایسکلیٹر کے صرف پانچ زینے ہیں اور اس کی پیمائش 83.4 سینٹی میٹر (32.8 انچ) ہے۔

یہ چھوٹا اسکلیٹر ایک بیکار اور عجیب چیز معلوم ہوتی ہے جس کا کوئی حقیقی مقصد نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس کا نام گنیز ریکارڈز میں آجائے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس سٹار نے طلاق کا اعلان کردیا

اسے ٹیکنالوجی کے کارآمد حصے سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن لیکن اس کی پیمائش صرف 83.4 سینٹی میٹرز ہے اس لیے یہ روایتی سیڑھیوں پر سوار ہونے والوں کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں دیتا۔