وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشادحسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار،صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ،صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا،چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ بنا۔
مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں بمع ڈاکومنٹ جمع ہونے کا ریکارڈ ،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:حکومت پنجاب کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ، فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزار لون سے بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔
اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او رپانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر0800-09100قائم کیا گیاہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتاہے،اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا-
مزید پڑھیں:سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا،مریم نواز
انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو ،اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔
15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنے ہوں گے۔
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو-