جج نےایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے کرکے ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کمالیہ میں ایک جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے، فیصلے سنانے کیلئے عدالت کے باہر بڑی سکرینیں لگائی گئیں۔
مزید پڑھیں:منشیات کا مقدمہ، پولیس انسپکٹر کی عبوری درخواست ضمانت خارج ،احاطہ عدالت سے گرفتار
صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سے قبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائے گئے، عدالت اور وکلا کے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لے گا۔
صدر کمالیہ بار نے بتایا کہ عدالت میں ایسے کیسز کے فیصلے سنائے جوعرصہ دراز سے زیر التوا تھے۔