سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑے،نائب صدرنے فیصلہ کن ووٹ سے توثیق کردی

Jan 26, 2025 | 12:19:PM
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے نئے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کئے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی وزیردفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑے اورمقابلہ برابر ہوگیا، بعدازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر ہیگسیتھ کی توثیق کردی۔

حلف برداری کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں امریکا کو اولیت دوں گا۔

واضح رہے کہ 44 سالہ پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان، تجزیہ کار اور سابق فوجی بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکامیں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں، سیکڑوں افراد ملک بدر

دوسری جانب امریکی سینیٹ کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کیلئے کرسٹی نومی کی نامزدگی کی توثیق کی گئی ہے، سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کی حمایت میں 54 اور مخالفت میں 34 ووٹ کاسٹ ہوئے۔