چیمپئینز ٹرافی کیلئےبھارتی سکواڈ پر  ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

Jan 26, 2025 | 12:44:PM
چیمپئینز ٹرافی کیلئےبھارتی سکواڈ پر  ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی  سکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی سکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق روہت شرما کا بڑا اعلان

ہربھجن سنگھ نے چیمپیئینز ٹرافی  سکواڈ سے  بھارتی ٹیم سے یوزویندر چہل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی، یوزویندر چہل دبئی کی پچز کیلئے بہترین انتخاب ہوسکتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا ہے کہ ٹیم سے باہر ہے۔

 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ شامل ہے، انکے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے، پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے ساتھ شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی باولر محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

بعدازاں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا اور آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کیساتھ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔