شوبزمیں بنددروازوں کے پیچھے کیاہوتاہے؟نادیہ حسین نے پردہ اٹھادیا
اپنی پہچان بنانے کے باوجود مجھے بھی کئی مواقع پرایسے حالات کا سامنا کرناپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے کئی تلخ حقائق سے پردہ اٹھادیا
نادیہ حسین اداکارہ اورماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس وومن بھی ہیں، وہ لگ بھگ دو دہائیوں سے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
گزشتہ دنوں نادیہ حسین ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔
نادیہ حسین نےانکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد کام حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں پہلے ہی اپنی پہچان حاصل کرنے کے باوجود انہیں کئی مواقع پر اس طرح کے حالات کا سامنا کرناپڑا،ایک بار انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی اور ان سے ایک ’’خصوصی ڈنر‘‘ کی بھی توقع کی جارہی تھی تاہم انہوں نے واضح طور پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کام پر نہیں گئیں۔
نادیہ حسین نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی حدود کے بارے میں بہت واضح رہی ہیں، لیکن شوبز میں کام حاصل کرنے کے خواہش مند بااثر افراد کی ناجائز خواہشات پوری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
معروف اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو جانتی ہیں جنہوں نے ایسے کام کیے ہیں، وہ ان سے کچھ نہیں کہتیں کیونکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور ان لوگوں کے اعمال کا اُن کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کی میڈیکل رپورٹ نے نئے سوالات کھڑے کردیئے
نادیہ حسین نے کہا کہ شادی شدہ لوگ بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور شادی شدہ لوگوں پر دوسروں کو اتنی آسانی سے شک بھی نہیں ہوتا، بدقسمتی سے یہ باتیں صرف شوبز میں ہی نہیں بلکہ تمام انڈسٹریز میں ہورہی ہیں۔