نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی ، چیئرمین ایف بی آر

Jan 26, 2025 | 14:37:PM

(ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی ، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دیا ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کمپنیوں کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اُدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم سازچل بسے

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹریکنگ سسٹم ٹرک کے ساتھ گاڑیوں میں بھی 2 سے 3 مہینے میں نصب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں