ملک میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 6 ماہ کے دوران 815 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اے کے ڈی سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2024 تا 17 جنوری 2025 کے دوران نجی شعبہ کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کا حجم 1.398 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 152.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ کی شرح میں اضافہ کی ہدایات کے بعد قرضوں کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں اکانومک اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اور افراط زر کی شرح میں کمی بھی نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے کے بنیادی اسباب میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی