شیر باغ چڑیا گھر کا نایاب بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث چل بسا

Jan 26, 2025 | 18:06:PM
شیر باغ چڑیا گھر کا نایاب بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  شیر باغ چڑیا گھر کا جوان نایاب بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث چل بسا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز کے جسم کے مختلف جسمانی اعضاء کام کرنا بند ہوگئے تھے جو اس ہلاکت کی وجہ بنے۔

بنگال ٹائیگر کی عمر 7 سال تھی جو گزشتہ 3 سال سے آنکھ میں موتیا کا شکار تھا جسکے باعث ٹائیگر کی ایک آنکھ بُری طرح متاثر ہوچکی تھی، تاہم کیوریٹر چڑیا گھر و ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے جسم کے مختلف اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ کچھ عرصے سے ٹائگر کے گردوں میں انفیکشن کا علاج بھی کیا جارہا تھا ۔

انہوں نے مزید بتاییا کہ ٹائیگر کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا تھا لیکن تین سے چار دن قبل ٹائیگر کسی بھی قسم کی خوراک نہیں کھارہا تھا۔

 ٹائیگر بہاولپور چڑیا گھر میں 2018 میں پیدا ہوا تھا، ٹائیگر ابھی جوان ہی تھا  کیونکہ عمومی طور پر بنگال ٹائیگرز کی اوسط عمر پندرہ سے بیس سال ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بندر نے دھکا دیکر دسویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے گرا دیا