سعودیہ عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

Jan 26, 2025 | 18:12:PM
سعودیہ عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنےکا مجرم قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ ثابت ہوئی تھی۔

مزید پڑیں: امریکامیں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں، سیکڑوں افراد ملک بدر