بلوچستان بلدیاتی ضمنی انتخابات، نتائج آنا شروع، ن لیگ اور پیپلز پارٹی 1،1 سیٹ پر کامیاب

Jan 26, 2025 | 18:55:PM
بلوچستان بلدیاتی ضمنی انتخابات، نتائج آنا شروع، ن لیگ اور پیپلز پارٹی 1،1 سیٹ پر کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہکال بلوچ ، ماجد خان کھوسہ) بلوچستان کے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ نا شروع ہو گئے ہیں۔ جیتنے والے امیدواروں کے ووٹرز اور سپورٹرز جیت کی خوشی میں نعرے بازی ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ ابھی تک مندرجہ ذیل نتائج موصول ہوئے ہیں۔

  صحبت پور ۔۔۔

صحبت پور یوسی حامد پور وارڈ نمبر 5 میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور   مسلم لیگ ن کے امیدوارابراہیم بروہی 383 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے ہیں،  پیپلز پارٹی امیدوار محمد یٰسین بروہی 191 وٹ لے سکے ۔

 ڈیرہ اللہ یار۔۔۔

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارکے وارڈ نمبر 12 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج  کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار صدام ایوب کھوسہ 704 ووٹ لیکر کامیاب

جبکہ آزادامیدوارعرفان علی گولہ کو 485 ووٹ ملے ۔ یہ نشست کونسلرمحمدایوب کھوسہ کی انتقال کےبعدخالی ہوئی تھی۔

بولان۔۔۔

بولان کی یونین کونسل چھلگری وارڈ نمبر 4 سے ملوک خان 197 ووٹ لیکر کامیاب ،پرویز چھلگری 77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یوسی غازی وارڈ نمبر5،صالح محمد 156 پہلے ووٹ لیکر جیت گئے ،محمد مراد 40 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ یوسی غازی وارڈ مسو ،غلام علی 210 ووٹ لیکر جیت گئےجبکہ عبدالمالک 138 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سبی

بلدیاتی ضمنی الیکشن سلطان کورٹ یونین 4وارڈنمبر1میں  شیردمگسی 182ووٹ لیکرپہلے پر اور نصیراحمدمگسی 98ووٹ لیکردوسرے جبکہ ظفراللہ 2ووٹ لیکرتیسرے نمبرپر رہے،دوران پولنگ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ تھے

یہ بھی پڑھیں:بچوں کا اغوا،CIA نے تاوان طلب کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا