(ویب ڈیسک) چنئی بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔
بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر نے 54 اور برینڈ کارس نے 31 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
بھارتی بیٹر تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا, تلک ورما نے اس شاندار اننگز کے دوران 5 چھکے اور 4 چوکے مارے,میزبان ٹیم نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا دوسرا ٹیسٹ جیت پائیں گے؟ ساجد خان نے کیا کہا!