’’بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اوورسیز اپنی فیملیز کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے‘‘ مفتاح اسماعیل

Jan 26, 2025 | 19:58:PM

(24نیوز)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اوورسیز اپنی فیملیز کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے لندن میں پریس کانفرنس کی، اس دوران مفتاح اسماعیل کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ نہ بھیجنے کی اپیل کرنا نامناسب ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراطِ زر میں کمی آئی مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے، پاکستان کا ہر شہری گزرتے سال کے ساتھ غریب ہورہا ہے، 40 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 7 کروڑ بچے خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں، شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلان

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت کے گریجویٹ گوگل اور مائیکروسافٹ کے صدور ہیں، شہبازشریف ترقی کا نہیں اپنی حکومت چلانے کا سوچ رہے ہیں، پاکستان میں خطے کی سب سے مہنگی بجلی اور گیس فروخت ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی طاقت ہیں، اوورسیز پاکستانی شہریت لےکر بھی پاکستان سے تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں، زرمبادلہ پاکستان بھیجنےکی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت مسائل کی بات کم اور حل کی بات زیادہ کرتی ہے، پاکستان میں اصل اپوزیشن عوام پاکستان پارٹی ہے، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں:حرامانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل،یوٹیوبر نے اداکارہ کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا
 
 

مزیدخبریں