گجرات؛گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دلہن جاں بحق،دلہے کی حالت غیر

Jan 26, 2025 | 20:30:PM
گجرات؛گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دلہن جاں بحق،دلہے کی حالت غیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات کے  تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گاؤں محمود آباد  میں نیا شادی شدہ  جوڑا باتھ روم میں زہریلی گیس کا شکار  ہوگیا ، دلہن جاں بحق جبکہ دولہے کی حالت غیر  ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے  تھانہ صدر جلالپوجٹاں کے گاؤں محمود آباد  میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،جہاں دولہا ارسلان کی شادی  ذوالہما نامی خاتون سے ہوئے اور شادی کے ایک دن بعددلہن غسل کرنے گئی تو باتھ روم میں جمع ہونے والی زہریلی گیس کے باعث گر گئی ، جس کے بعد دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو بچانے کیلئے گیا لیکں وہ بھی زہریلی گیس کی لپیٹ میں آگیا۔دونوں کو دورازہ توڑ کر غسل خانے سے نکالا گیا ۔نئے شادی شدہ جوڑے کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات لایا گیا جہاں دلہن چل بسی۔ اور دولہے کی حالت غیر ہونے پر اس فوری طبی امداد دی گئی۔پولیس تھانہ جلالپور جٹاں نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بچوں کا اغوا،CIA نے تاوان طلب کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا