چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔
متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ وائرل وڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
انہوں نےمزید کہاکہ "بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے، یہ سب حد سے تجاوز ہےاور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔"
اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے وڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔
متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: بالی وڈکنگ کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے