شام ادریس کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے

Jan 26, 2025 | 20:56:PM
شام ادریس کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔

ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔

اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے اُن کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ویڈیو کانٹینٹ تھا۔ 

شام ادریس نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اس ویڈیو میں چند لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی پر تشدد سمیت دیگر الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی نے انہیں ڈرایا اور دھمکایا جبکہ مقدمہ درج کرنے، گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کنگ کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے