کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد تک پہنچ گئی

Jul 26, 2021 | 09:43:AM

 (24نیوز) پاکستان  بھرمیں  کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 تک پہنچ گئی،  ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 599 ہوچکی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد رہی ہے۔

 ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوچکی۔کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہوچکی۔  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں 19، پنجاب میں 5 اور خیبر پختونخوا میں 3 مریض انتقال کرگئے۔  اسلام آباد میں 1، بلوچستان میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں