(24نیوز) عید الضحی کی تعطیلات کے بعد شہر کے میگا پراجیکٹس پر سات روز بعد تعمیراتی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سات روز کی طویل تعطیلات کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع ، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور ،شاہکام فلائی اوور ، گلاب دیوی انڈر پاس پر بھی دوبارہ کام شروع کردیا گیا۔
واسا ہیڈ آفس جوہر ٹاون ، کشمیر روڈ واٹر سٹوریج ٹینک ، ایل ڈی اے سٹی منصوبے اور نیاپاکستان اپارٹمنس پراجیکٹ پر بھی تعمیراتی سرگرمیاں بحال عید کے باعث دور دراز علاقوں کی لیبر کے واپس پہنچنے پر کام دوبارہ شروع کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد تک پہنچ گئی