(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس بار ترکی کے ایک کیفے میں اپنی شیشہ پینے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی اس نئی ویڈیو کو جہاں پسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ مداح ان کے شیشہ پینے پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں ۔ 29سالہ حریم شاہ اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں ، سرخ لباس پر سفید اور سیاہ دھاری دار ڈیزائن کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شیشہ پی رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی شادی سندھ کے ایک وزیر سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بلاول سے پوچھا گیا کہ ’کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دولہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے‘۔سوال سن کر بلاول بھٹو زرداری پہلے مسکرائے لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے۔
یہ بھی پڑھیں: 9سالہ پاکستانی بچی کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں تہلکہ خیز کاوش