باپ کے ظلم سے تنگ آ کر 20سالہ لڑکی عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر کی عدالت میں بیس سالہ سمیرا اپنے باپ ندیم کے ظلم سے تنگ آ کر پیش ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سمیرا کو نشترکالونی میں علاقے کے مکینوں نے بند کمرے کا تالہ توڑ کر باہر نکالا اور پولیس کے حوالے کیا۔لڑکی کی والدہ کنیز فاطمہ نے شوہر کے خلاف تشدد کا پرچہ درج کرا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر نے لڑکی کے بیان کے بعد نشرکالونی پولیس سے ملزم باہ ندیم شاہ کا ریکارڈ کل طلب کر لیا۔لڑکی کی والدہ کنیز فاطمہ عدالت کے باہر روتی رہی انہوں نے بتایا کہ مجھے پانچ سال سے الگ کرکے میری بچی چھین رکھی تھی دوسری شادی کے لیے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہےتاکہ یہ مر جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ایک اور شرمناک ویڈیو وائرل