(24نیوز) کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔ فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔زرائع کے مطابق کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔
اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار عدنان صدیقی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار