نور مقدم قتل کیس ۔۔ملزم کے والدین کی گرفتا ری کے بعد اہم فیصلہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) چا ند را ت کو قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازموں کی گرفتاری کے بعد کیس میں 4 مزید اہم ترین دفعات شامل کر لی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے نورمقدم قتل کیس میں مزیدملزمان کی گرفتاری کے بعدنئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں مجرم کوبچانے کیلئے ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
پولیس نے کیس میں موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اوراعانت جرم، جرم چھپانے اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل