(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر کہا ہے کہ تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔
انہوں نے لکھا کہ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے، ہم حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا، اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات : تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی