(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،گورنر سندھ عمران اسماعیل، ارباب غلام رحیم اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے سندھ کے دوروں پر تبادلہ خیال کیاگیا، وفاقی وزرااورپارٹی قائدین نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق تجاویز پیش کیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم عمران خان اگست سے سندھ کے دوروں کا سلسلہ شروع کریں گے ،سندھ میں اہم سیاسی شخصیات کو تحریک انصاف میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی و انتظامی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا استعفیٰ مانگنے والے تم ہو کون؟ترجمان ن لیگ کا فوادچودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل