پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

Jul 26, 2021 | 20:41:PM

(24 نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے فوادچودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے دور کا خاتمہ کا خواب دراصل بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جنکا دور ابھی بھی نہیں ہے، فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کےلئے کرائے پر کام کررہے ہیں، فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہونگے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ آپ کچھ بھی کرلیں مگر کبھی لیڈر نہیں بن سکتے، ہر انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔،پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی امین ہے۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے عوام سلیکٹڈ سرکار سے تنگ آچکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کیسے بنی؟ عوام اچھی طرح جانتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب نااہل حکمران بوریا بسترا لپیٹ رہے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات میں شکست پر مریم اوربلاول کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے ، فواد چودھری

مزیدخبریں