(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے گروہ سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ گرفتاری کے بعد جب پولیس راج کندرا کو تحقیقات کے سلسلے میں ان کے گھر لے کر گئی تو وہاں شلپا شیٹی کی اپنے شوہر کے ساتھ کافی تلخ گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شلپا شیٹی اپنے شوہر پر لگنے والے الزام پر شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں اور اسی معاملے پر وہ اپنے شوہر پر مشتعل ہوئیں اور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق راج کندرا کو ممبئی کورٹ نے 23جولائی تک جوڈیشل کسٹڈی میں دیا تھاجس میں اب 27جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ اپنے گروہ کے ساتھ مل کر فحش فلمیں بناتے تھے اور مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل