اداکارہ علیزے شاہ کی دلبرگانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی وی کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ”دلبر“گانے پر ڈانس ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔
مشہور ڈرامے عہدوفا میں ”دعا“کا کردارنبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ سے کون واقف نہیں ،اس ڈرامے میں خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کی وجہ سے اداکارہ علیزے شاہ کے کردار کو خوب سراہا گیا تھا ، اداکارہ کی خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کا جادو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا جب علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی ۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو زیادہ اہمیت نہ دی اور یکے بعد دیگرے مختلف ایونٹس پر اپنی تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کاغصہ آسمان پر پہنچا دیا۔سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے تنقید کے باوجود اداکارہ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ان کے مداح اداکارہ کی تصاویر کابے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔
View this post on Instagram
حال ہی میں علیزے شاہ نے ریہرسل کے دوران دلبرگانے پر اپنی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا۔ایک صارف امجد علی نے علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس لڑکی کو کیا ہوگیاہے ،دماغ گھوم گیا ہے اسکا۔
اسامہ کاکہناہے کہ علیزے شاہ نے اپنے آپ کو تباہ کرلیا ہے ،جبکہ علی کاکہناہے بالکل لڑکا لگ رہی ہے یا پاگل لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کی را ج کندرا سے تلخ کلامی