نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت, ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

Jul 26, 2021 | 22:44:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملزم ظاہر جعفر نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،ملزم قتل کی وجوہات کبھی کچھ کبھی کچھ بتاتا ہے ، پولیس نے نور مقدم پر تشدد کے ویڈیو شواہد بھی حاصل کرلئے ۔
ذرائع کے مطابق نورمقدم ساڑھے4 بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی اورخود کوسکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کرلیا ،ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔
ذرائع کاکہناہے کہ گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے ،کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہیں روکا ،ذرائع کاکہناہے کہ گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے جنہوں نے نورکو گھسٹیتے دیکھا،ذرائع کاکہناہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم پر 3 گھنٹے تک تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق نورمقدم نے قتل سے ایک روز قبل ڈرائیور کو 7 لاکھ روپے کا انتظام کرنے کا کہا، ڈرائیور نے 3 لاکھ کا انتظام کیا اور19 جولائی کی دوپہرظاہر جعفر کے گھر پہنچا۔ڈرائیور رقم دینے پہنچا تو نور نے فون پر کہاباہر نہیں آسکتی، خانساماں کو دیدو،3 لاکھ روپے خانساماں کو دے دیئے، ڈرائیور نے خانساماں کی شناخت بھی کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم کئے نا کروں گی، مریم نواز

مزیدخبریں