وزیراعظم بننے کی خواہش کااظہار کر نے کے بعد مہوش حیات کا ایک اور دھماکہ خیز بیان

Jul 26, 2021 | 23:04:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں خواتین کے لباس پر بات اوروزیراعظم عمران خان کے بیان کی مخالفت کی ہے ۔ انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کے کپڑوں سے متعلق  بات کی۔ان  کا کہنا ہے کہ مسئلہ کپڑوں کا نہیں مردوں کی ذہنیت کا ہے۔انہوں نے  خواتین کے لباس سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کے دیے گئے  بیان کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل

مہوش حیات کا اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہناتھا کہ ہمیں لوگوں کی ذہنیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مغرب میں تو خواتین بہت طرح کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن مجھے بطور خاتون کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یا کوئی مجھے گھور رہا ہے۔ لہٰذا اگر مسئلہ یہاں ہے تو میرے خیال میں یہ مسئلہ ذہنیت کا ہے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل

یا دہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے پاکستان کاوزیراعظم بننے کی خواہش کااظہار کیاتھا، اداکارہ نے کہا کہ ملک کو سدھارنے کے لئے وہ خود بھی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔عمران خان یا اپوزیشن کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ ایک نئی سوچ بھی عوام کو دی، ان کا کہناتھا کہ سیاست سے قبل عمران خان بھی کرکٹر تھے ، وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو پھر اداکار کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:ادا کا ربابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں