(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دیے جانے کی درخواستیں مسترد کرنے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق عدالتی بائیکاٹ کے حوالے سے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ میں آج بھی سماعت ہوگی
دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ نہ ہی وزیراعلیٰ کے عہدے سے حمزہ شہباز کو ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔