(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے کب خط لکھا وہ اس بارے میں نہیں جانتے اور نہ ہی ان کا اس خط کے لکھے جانے میں کوئی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تو اس دن ہسپتال میں تھے جب انہیں پتہ چلا کہ خط کا شور اٹھا ہے۔ تب انہوں نے چودھری سالک سے رابطہ کیا تو انہیں ساری کہانی کا پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت نے بھی مونس الہٰی سے یہی کہا تھا کہ پرویز الہٰی کو وہ اپنے امیدوار کے طور پر وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے امیدوار کے طور پر کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ نواز شریف اور مولانافضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا
انہوں نے انکشاف کیا کہ خط لکھوانے میں اگر کسی کا کردار ہے تو وہ آصف علی زرداری ہیں، اس کے علاوہ چودھری شجاعت یہ خط جاری نہ کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زرداری صاحب دوستوں کو لالی پاپ نہیں دیتے۔