کورونا نے ایک اور جان نگل لی، 371 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر حملے شروع کر دیئے،مزید ایک اور شہری جاں بحق جبکہ 371 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں میں 13ہزار 439کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی،جبکہ اب بھی 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
COVID-19 Statistics 26 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 26, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,439
Positive Cases: 371
Positivity %: 2.76%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 184