شہباز فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر وکلا سے مزید دلائل طلب کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم لیگی رہنما شہباز حکومت کیخلاف کھل کر سامنے آگئے
احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت کا اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے، استدعا ہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے شہباز شریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نیب کورٹ نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔