(24نیوز)تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 5 پیسے اضافے کے بعد 229.88 روپے سے بڑھ کر 232.93 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور اس وقت 236 روپے پرفروخت ہو رہاہے ۔
یاد رہے اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 20 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی تاریخی اڑان سے امپورٹر اور ایکسپورٹر دونوں ہی پریشان ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ، بری خبر