دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کیسی؟ارسا نے رپورٹ جاری کردی

Jul 26, 2022 | 11:36:AM

(24نیوز)دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کیسی؟ارسا نے رپورٹ جاری کردی،ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 4 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے،ڈیموں میں پانی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزا ر کیوسک  اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ ایکڑ فٹ ،دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب۔نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 86 ہزار کیوسک ،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک ،منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے،گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 74 ہزار کیوسک ہے،95 ہزار کیوسک پانی  سمندر برد ہورہا ہے جبکہ دریائے  چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت  ملتوی

مزیدخبریں