شیخ رشید نے اتحادیوں کے لیے نیا سوال کھڑا کر دیا

Jul 26, 2022 | 12:03:PM

(ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنے پر برہم ہوگئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا،  فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟

 شیخ رشید  نے مزید لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا۔

پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی جیت کے بعد تحریک انصاف والےسپریم کورٹ گئے، تحریک انصاف والوں نے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں،  وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے کیونکہ میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی۔

مزیدخبریں