(ویب ڈیسک) دعا زہرا کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ملزمان ظہیر اور شبیر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نا ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عدالت نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں۔