(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 اگست تک کی مہلت دے دی۔
سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا
ایم کیو ایم کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم نے عدالت سے کہا کہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ کی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے، عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔
ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ستائیس اگست کوبلدیاتی حکومتوں کے انتخابات ہیں، دوہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے، عدالت نے سندھ کی حکومت کوچار اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔