بلوچستان میں شدید بارشیں،سیلاب نے تباہی مچا دی

Jul 26, 2022 | 13:26:PM

 (24نیوز)بلوچستان میں شدیدبارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف اضلاع میں مرکزی شاہراہیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔

کمشنر قلات کے مطابق  سیلاب کے باعث وڈھ جھالاوان، اوتھل، بیلہ، گڈانی، زیرو پوائنٹ کے مقامات پر پل اور سڑکوں کو شدیدنقصان پہنچا  ہے،بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ، کمشنر قلات ڈویژن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، گوادر، مکران ڈویژن سمیت خضدار کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

مزیدخبریں