ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا

Jul 26, 2022 | 13:32:PM

 (24 نیوز) ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔

 ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ دوران سماعت فریقین کے وکلا نے فل کورٹ کے حوالے سے گزارشات کیں، ہم نے وکلا کو فل کورٹ کے حوالے سے گھنٹوں سنا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیس میں صرف ایک ہی قانونی نکتہ شامل ہے کہ آیا 63 ون بی کے تحت پارلیمانی سربراہ ہدایات جاری کر سکتا ہے یا پارٹی کا سربراہ، شجاعت حسین، پیپلزپارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کے وکلا نے پارٹی ہیڈ کے ہدایات جاری کرنے کے حق میں دلائل دیئے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس تفصیلی سننے کے بعد فل کورٹ بھجوانے کی حد تک استدعا مسترد کرتے ہیں، دوران سماعت فریقین کے وکلا نے گزارشات کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جسے منظور کیا۔

مزیدخبریں